چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے طور پر گیانیش کمار کی تقرری کو لے کر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ اپوزیشن نے اس تقرری کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں، اور اس مسئلے پر 19 فروری کو سپریم کورٹ میں سماعت متوقع ہے۔
اس معاملے پر کانگریس کے سینئر رہنما رامیش چنیتھلا نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہمیں ایک بڑی لڑائی لڑنی ہوگی۔ راہل گاندھی نے اس معاملے میں اپنا موقف واضح کر دیا ہے، اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ہم اس فیصلے کا انتظار کریں گے اور پھر اپنی اگلی حکمت عملی طے کریں گے۔”