
حیدرآباد: تلنگانہ کے نارسنگی میں کاربے قابوہوگئی جس کے نتیجہ میں دوافرادشدیدزخمی ہوگئے۔
شنکرپلی سے نارسنگی کی سمت جانے کے دوران بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں گنڈی پیٹ کے حدود میں سی بی آئی ٹی کالج کے قریب اس کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں کار، ستون سے ٹکراگئی۔
تیزرفتاری کے سبب کارکو شدید نقصان پہنچا۔
اس حادثہ میں کارمیں سواردو طلبازخمی ہوگئے۔
حادثہ کے ساتھ ہی کارکے ایربیگس کھل گئے جس کے نتیجہ میں بڑاحادثہ ٹل گیا۔
مقامی افرادنے فوری طورپرزخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔