جھارکھنڈ میں گٹکا اور پان مسالے پر پابندی، وزیر صحت نے کہا ’میں اپنی نظروں کے سامنے نوجوانوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا‘

جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ ’’صحت کے ساتھ کھلواڑ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گٹکا اور پان مسالے کی وجہ سے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / آئی اے این ایس</p></div>

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / آئی اے این ایس

user

جھارکھنڈ میں تمباکو یا نیکوٹین پر مشتمل گٹکا اور پان مسالے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے ان کے پروڈکشن، فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندی فی الحال ایک سال کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمباکو اور نیکوٹین پر مشتمل تمام طرح کے گٹکے اور پان مسالے کے پروڈکشن، ذخیرہ اندوزی، فروخت اور تقسیم جیسی سرگرمیوں پر روک رہے گی۔ نوٹیفیکشن میں زور دے کر یہ کہا گیا ہے کہ صحت عامہ کے مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے اس بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ’صحت مند جھارکھنڈ‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ پابندی صرف ایک قانون نہیں ہے بلکہ جھارکھنڈ کے نوجوانوں کو نشے کے چنگل سے بچانے کا انقلابی قدم ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ ’’صحت کے ساتھ کھلواڑ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ گٹکا اور پان مسالے کی وجہ سے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ہمارے نوجوان دھیرے دھیرے موت کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں اور میں اپنی نظروں کے سامنے انہیں مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔‘‘

ڈاکٹر عرفان انصاری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’’ایک ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے میں جانتا ہوں کہ یہ زہر کس حد تک جسم کو برباد کر سکتا ہے۔ جب عوام نے مجھے وزیر صحت بنایا ہے تو میرا پہلا فرض ان کی زندگی کی حفاظت کرنا ہے۔‘‘ وزیر صحت نے واضح کر دیا کہ گٹکا کا پروڈکشن، فروخت، ذخیرہ اندوزی اور تقسیم پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گٹکا مافیا اور غیر قانونی تاجروں پر خاص نظر رکھی جائے گی۔ کسی بھی دکان، گودام یا شخص کے پاس گٹکا ملنے پر نہ صرف سخت قانوںی کارروائی ہوگی بلکہ گودام بھی سیل کر دیا جائے گا۔ محکمہ صحت اور انتظامیہ کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ اس حکم پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *