حیدرآباد ہاؤس میں امیر قطر اور نریندر مودی کی اہم میٹنگ، کئی اہم امور پر ہوا اتفاق رائے

حیدر آباد ہاؤس میں منعقد معاہدہ آمدنی پر ٹیکس کے حوالے سے دوہرے ٹیکس سے بچنے اور مالیاتی چوری کی روک تھام کے لیے ایک ترمیم شدہ معاہدے سے متعلق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی موجودگی میں دہلی کے حیدر آباد ہاؤس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کیا گیا۔ یہ معاہدہ آمدنی پر ٹیکس کے حوالے سے دوہرے ٹیکس سے بچنے اور مالیاتی چوری کی روک تھام کے لیے ایک ترمیم شدہ معاہدے سے متعلق ہے۔ منگل (18 فروری) کو ہوئے اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دونوں ممالک کے وفد بھی شامل ہوئے۔

میٹنگ سے قبل قطر کے امیر کا راشٹرپتی بھون میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران قطر کے امیر کو راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں امیرِ قطر کا استقبال صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس کے بعد امیر قطر کو حکومت کے سینئر وزراء سے بھی تعارف کرایا گیا۔ قطر کے امیر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ راشٹرپتی بھون میں قطر کے امیر کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

واضح ہو کہ امیر قطر تمیم الثانی گزشتہ کل یعنی 17 فروری کی رات کو ہندوستان پہنچے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پروٹوکول توڑ کر خود قطر کے امیر کا استقبال کرنے اندرا گاندھی انٹرنیشنل پہنچے تھے۔ اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔ قطر کے امیر کے ہندوستان دورے کا مقصد ہندوستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ 2024 کے اخیر میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی قطر کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے قطر کے وزیر اعظم اور ہم منصب محمد بن عبد الرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی تھی۔ یہ ایک سال میں ایس جے شنکر کا چوتھا دورۂ قطر تھا۔ قابل ذکر ہے کہ امیر قطر کا گزشتہ 10 سالوں میں یہ دوسرا دورۂ ہند ہے اس سے قبل مارچ 2015 میں وہ ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *