غزہ کے بارے میں امریکہ کا احمقانہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، رہبر معظم انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاد فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد نے آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ میں مزاحمت کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینی مزاحمت کے قائدین اور مجاہدین کے “اتحاد اور ہم آہنگی” اور دشمن کے خلاف “استقامت” اور مذاکرات کے پیچیدہ عمل کو آگے بڑھانے اور اسی طرح عوام کے صبر و استقامت نے خطے میں مزاحمت کو قابل فخر بنا دیا ہے۔

انہوں نے صیہونی اور امریکی دشمن کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت اور غزہ کے عوام کی فتح کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فتح نے مزاحمتی جدوجہد میں ایک نئے فکری ڈھانچے کو تشکیل دیا ہے۔

 حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے غزہ اور فلسطین کے حوالے سے بعض احمقانہ امریکی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور وہ لوگ جنہوں نے ڈیڑھ سال قبل مزاحمت کو قلیل مدت میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، آج وہ اپنے قیدیوں کو مزاحمت کے چھوٹے گروپوں سے تحویل لینے پر مجبور ہیں اور بڑی تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزاحمت کی جانب سے صیہونی قیدیوں کو تحویل دینے کے طریقہ کار کو دنیا کی نظروں کے سامنے مقاومت کی عظمت کا ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور اس صورت حال میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

 اس ملاقات میں فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل “زیاد النخالہ” نے رہبر انقلاب اسلامی کو غزہ میں مزاحمت کی عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس فتح کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل حمایت اور شہید سید حسن نصر اللہ کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں فلسطینی مزاحمت دراصل امریکہ اور مغرب کے ساتھ جنگ ​​میں تھی اور طاقت کے غیر مساوی توازن کے باوجود فلسطینی مزاحمت عظیم فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے فلسطینی اور لبنانی مزاحمتی گروہوں کے میدانی اور سیاسی “اتحاد” کو غزہ کی فتح میں ایک اہم عنصر قرار دیا اور غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال اور مذاکرات کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم مزاحمت کا راستہ کبھی نہیں فراموش نہیں کریں گے اور مزاحمت کے ایک سپاہی کے طور پر ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *