
حیدرآبادی کرکٹرمحمد سراج عمرہ ادا کیا ۔ذرائع کے مطابق کل شب شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پراحرام میں عمرہ کیلئے روانگی اور آج کعبہ کے سامنے ان کی تصاویر اور ویڈیوزسوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں
۔سراج جن کو کل سے پاکستان اوردبئی میں ہونے والی چیمپئینس ٹروفی میں ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے،سفرمقدس کیلئے روانہ ہوئے۔ویڈیوز میں دیکھاگیا ہے کہ سراج ایرپورٹ پر کارسے اترکراپنے رشتہ داروں سے روانگی کے موقع پر ملاقات کررہے ہیں۔ان کے ساتھ سفری دستاویزات بھی ہیں۔
محمد سراج پہلی مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ نہیں ہوئے بلکہ سال 2019میں انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ بھی عمرہ کی ادائیگی کی تھی۔آئی پی ایل سیزن 2025اورماہ مقدس رمضان المبارک سے پہلے سراج نے عمرہ کی ادائیگی کو ترجیح دی