مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے پٹی کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے اور دنیا آپ کی اپنے گھروں کی طرف واپسی کے طوفان کا مشاہدہ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ثالثوں خاص طور پر قطر سے بات چیت کر رہے ہیں کہ وہ قابضوں کو معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے لئے مجبور کرے۔ کیونکہ حماس نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد میں اپنی سنجیدگی کا ثبوت دیا ہے۔
الحیہ نے کہا کہ ہم نے اگلے ہفتے 6 صیہونی قیدیوں کو حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جمعرات کو چار قیدیوں کی لاشیں بھی تحویل میں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق مذاکرات میں تاخیر سے کام لے رہا ہے جب کہ ہم دوسرے مرحلے کی شقوں پر فوری عمل درآمد کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔