جونا گڑھ میونسپل کارپوریشن، 66 میونسپلٹی اور تین تعلقہ پنچایتوں میں اتوار کو انتخابات کرائے گئے تھے۔ وہیں بوٹاد اور بانکانیر میونسپلٹیز میں وسط مدتی انتخاب کرائے گئے تھے، جبکہ مختلف وجوہات سے خالی پڑی مختلف مقامی اور شہری بلدیات کی 106 سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوئے۔
واضح ہو کہ تین دن پہلے ہی عام آدمی پارٹی نے چھتیس گڑھ میں بھی کامیابی کا پرچم لہرایا تھا۔ یہاں بلاس پور کی بودری میونسپلٹی کے چیئرمین عہدہ پر عآپ امیدوار نیلم وجئے ورما نے جیت حاصل کی تھی۔