نیو ماڈل ہائی اسکول کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد

نیو ماڈل ہائی اسکول کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد

حیدرآباد(راست) نیوماڈل ہائی اسکول کی سالانہ تقریب اردومسکن خلو ت میں منعقدہوئی۔ طارق انصاری (چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ طالبات اگر محنت،جستجو اور لگن سے تعلیم حاصل کریں تو اونچے مقام تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے اس مو قع پر طالبات کو ا سناد عطاکئے۔ انہوں نے اسکول ڈائرکٹر خلیل الرحمن کی ستائش کی اور کہا کہ طالبات کا تعلیم میں شاندارمظاہرہ ان کی کوششوں کانتیجہ ہے۔

 

میرمحتشم علی خان (نیشنل باڈی بلڈنگ کوچ)نے والدین پرزور دیاکہ وہ اپنی بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ د یں اور ساتھ ہی ساتھ کھیل کودکی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے ترغیب د یں۔نسرین فاطمہ (ڈائرکٹر نیو روزری ہائی اسکول) نے اپنے خطاب میں طالبات سے کہاکہ وہ سائنسی تعلیم بھی حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ سائنسی تعلیم آج وقت کا اہم تقاضہ ہے اس لئے طالبات کواس جانب خصوصی توجہ دینا چاہئے۔

 

کے.پومیانا ئیک (ڈپٹی ای.او بہادر پورہ منڈل) نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بہادر پورہ منڈل میں نیو ماڈل ہائی اسکول اپنی کار کردگی میں سب سے آگے ہے۔ خلیل الرحمن (ڈائرکٹر نیو ماڈل ہائی اسکول) نے اس تقریب کی سرپرستی کی۔انہوں نے کہاکہ یہ دور مسابقت کا ہے۔ اس لئے طالبات کوتعلیم کے میدان میں سخت محنت کرنا چاہئے۔ ایم.ایس فاروق(صدر کومی)،وقار احمد خالد(ڈائرکٹر پیاروگن ہائی اسکول)، وسیم النساء (ڈائرکٹر اسٹار گلوبل ہائی اسکول)اورآنند کمار سکسینہ (ڈائرکٹر داندرا ودھیان نکیتن)بھی اس مو قع پرموجودتھے۔ فضل الرحمن (اسکول ڈائرکٹر) نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا او ر سالانہ رپورٹ پیش کی۔

 

اس موقع پر اسکول کی طلبہ نے کلچرل پروگرام پیش کیا۔ آخر میں ضیاء الرحمن کے شکریہ پرتقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پراسکول کے اساتذہ، طالبات، سرپرست اور دیگر موجودتھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *