امریکا اسرائیل پر لبنان سے انخلاء کے لئے دباؤ ڈالے، نواف سلام

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس ملاقات میں لبنان میں امریکی سفیر لیزا جانسن بھی موجود تھیں۔ امریکی وفد نے مختلف شعبوں میں لبنان کی حمایت بالخصوص فوجی تعاون کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں نواف سلام نے صیہونی حکومت پر ان علاقوں سے جلد از جلد  انخلاء کے لیے امریکی دباؤ کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا ان علاقوں سے دستبردار نہ ہونے کا کوئی فوجی یا سیکورٹی جواز نہیں ہے۔

لبنانی وزیر اعظم نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی موجودگی جنگ بندی معاہدے اور قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ لبنان کی خودمختاری کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *