مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج ہفتے کے روز ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بڑے پیمانے پر “ذوالفقار” مشقوں کا آغاز کرے گی۔
خود انحصاری، اتحاد اور طاقت کے سائے میں مستحکم سیکورٹی” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس مشق میں فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ مشقوں کا بنیادی مقصد دفاعی طاقت اور ڈیٹرنس کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن نے ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشقوں میں انفنٹری، بکتر بند اور مشینی یونٹس، بحری ، اور لاجسٹک سپورٹ یونٹس اور فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار شامل ہوں گے۔
یہ مشق کل سے شروع ہوگی، جو مکران کے ساحل اور بحیرہ عمان سمیت بحر ہند کے شمال میں 10° عرض بلد تک کے علاقوں پر محیط ہوگی۔
یہ مشقیں دشمنوں کے لئے وارننگ جب کہ ایران کی مضبوط دفاعی تیاریوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔”