کٹارے معاملہ: ’کانسٹیبل سے کروڑوں روپے ملے، لیکن کسی وزیر-افسر پر ایف آئی آر نہیں‘، بی جے پی پر جئے رام رمیش کا حملہ

مدھیہ پردیش میں بھوپال کے آئی ایس بی ٹی پر واقع پٹرول پمپ زمین الاٹمنٹ معاملے میں ای او ڈبلیو نے اپوزیشن ڈپٹی لیڈر ہیمنت کٹارے اور ان کے بھائی، بیوی، ماں سمیت 2 افسران پر کیس درج کیا ہے۔ کٹارے پر ایف آئی آر درج ہونے پر سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’عجب غضب مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت، نرسنگ گھوٹالے اور ٹرانسپورٹ گھوٹالے کا انکشاف کرنے والے اپوزیشن ڈپٹی لیڈر ہیمنت ستیہ دیو کٹارے پر فرضی مقدمہ درج، لیکن گھوٹالے میں شامل ایک کانسٹیبل جس کی 100 کروڑ روپے سے زیادہ ملکیت ملی، اس معاملے میں بی جے پی کے وزیر اور کسی بھی افسر پر کوئی ایف آئی آر نہیں، کوئی کارروائی نہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *