
امریکہ کی دلہن اور ہنمکنڈہ کے نوجوان کیشادی
ہنمکنڈہ: محبت سرحدوں، ذاتوں، اور ثقافتوں کی محتاج نہیں ہوتی اور اسی بات کو ثابت کیا ایک امریکی لڑکی اور ریاست تلنگانہ ہنمکنڈہ کے نوجوان نے جو محبت کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان دونوں کا تعلق مختلف ممالک، ذاتوں، اور علاقوں سے ہے لیکن دلوں کی قربت نے تمام فرق مٹا دیئے۔
آتما کور منڈل نیرکوگہ سے تعلق رکھنے والا ستیش چندرا نامی نوجوان پچھلے دس سال سے امریکہ میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کررہا ہے جہاں اس کی ملاقات ٹورنٹو کی رہنے والی جسیکا سے ہوئی۔ ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انھوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
وہ دونوں ضلع ورنگل پہنچی اور ہندو رسم و رواج کے مطابق ان کی شادی انجام پائی۔ شادی کی تقریب ہنمکنڈہ ضلع میں انجام دی گئی۔ امریکی لڑکی اور ہنمکنڈہ کے نوجوان کی ملاقات کچھ سال پہلے ہوئی تھی، اور رفتہ رفتہ یہ تعلق محبت میں بدل گیا۔ ان کے درمیان ثقافتی اور جغرافیائی فاصلہ ہونے کے باوجود انہوں نے ایک دوسرے کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے اپنے خاندانوں کو راضی کیا اور ہندو مذہبی طریقے سے شادی کی۔
شادی میں دونوں خاندانوں کے افراد کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی شریک ہوئے۔ تقریب روایتی ہندو طریقہ کار کے تحت ہوئی جس میں تمام رسم و رواج جیسے پھیرے، منگل سُوتر باندھنا، اور ویدک منتر پڑھے گئے۔
یہ شادی علاقے میں خاص توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگوں نے اسے ثقافتی ہم آہنگی اور محبت کی مثال قرار دیا۔