اینٹی کرپشن بیورو کا سرکاری ملازمین کو مشورہ

ACB کے نام پر جعلی کالز – عوام اور سرکاری ملازمین ہوشیار رہیں

حیدرآباد: حالیہ دنوں میں بعض افراد خود کو اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے عہدیدار ظاہر کرکے سرکاری ملازمین کو دھمکانے اور ان سے رشوت طلب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دھوکہ باز سرکاری ملازمین پر جھوٹے مقدمات درج کروانے کی دھمکی دے کر رشوت وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

اس صورتحال میں ای سی بی تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کے حقیقی عہدیدار کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف کیس ختم کرنے کے لیے رشوت طلب نہیں کرتے۔ عوام اور سرکاری ملازمین سے گزارش ہے کہ ایسے فون کالزت پر ہرگز یقین نہ کریں اور نہ ہی کسی دھوکہ باز کو پیسے ادا کریں۔

اگر کسی کو ACB کے نام پر کوئی مشتبہ کال موصول ہو تو فوری طور پر درج ذیل ذرائع سے شکایت درج کروائیں:

ACB ٹول فری نمبر: 1064
واٹس ایپ نمبر: 9440446106
قریبی پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں
Facebook: تلنگانہ ACB
X (سابقہ ٹویٹر): @TelanganaACB

پر اطلاع دیں۔

 

ACB حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ شکایت کنندہ کا نام اور تفصیلات مکمل طور پر خفیہ رکھی جائیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *