باسی ناقص چکن کی فروخت۔ حیدرآباد میں دو چکن‌ شاپس پر دھاوے۔ پولیس کا‌شہریوں کو مشورہ

حیدرآباد: پولیس کا چکن کی دکانوں پر چھاپہ، مضر صحت چکن برآمد، دو گرفتار

 

حیدرآباد۔ نارتھ زون ٹاسک فورس اور سکندرآباد کینٹونمنٹ سنیٹری آفیسرس نے بیگم پیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو چکن کی دکانوں پر دھاوا کیا جہاں بڑی مقدار میں مضرصحت چکن کی ذخیرہ اندوزی کی گئی تھی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 600 کلوگرام باسی اور فریز شدہ چکن برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس نے ملزمین ایم بھاسکر مالک ایس ایس ایس چکن شاپ، اَرجن نگر، رسول پورہ، سکندرآباد،رویندر مالک روی چکن شاپ، انا نگر، بال امرائی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمین چکن کے باقیات اور ہڈیاں کئی ماہ تک ذخیرہ کرتے اور انہیں کم قیمت پر فاسٹ فوڈ سینٹرز اور شراب خانوں کو فروخت کر دیتے۔ ان مراکز میں چکن میں مصنوعی رنگ وغیرہ شامل کرکے اسے مزید خوشنما اور لذیذ بنا دیا جاتا تاکہ صارفین کو اس کے خراب ہونے کا اندازہ نہ ہو۔

 

پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہغیر معیاری اور غیر صحت مند چکن کی فروخت کرنے والے دکانداروں سے چوکس رہیں۔ فاسٹ فوڈ سینٹرس میں کھانے سے پہلے چکن کے معیار کو ضرور چیک کریں۔ شراب خانوں کے اطراف موجود چکن سنٹرس سے خریداری میں احتیاط برتیں۔   اگر کسی دکاندار پر شبہ ہو تو فوری طور پر 100 پر کال کریں یا قریبی پولیس اسٹیشن اور جی ایچ ایم سی حکام کو اطلاع دیں۔

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *