نیپال سے پریاگ راج جانے والی بس الٹ گئی، 12 زخمی

غازی پور: اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے شہر کوتوالی علاقے میں ہفتہ کی صبح نیپال سے پریاگ راج جانے والی ایک بس کے الٹ جانے سے بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ایرج راجہ نے بتایا کہ عقیدت مند مہا کمبھ اسنان کے لیے 40 نشستوں والی بس میں نیپال سے پریاگ راج جا رہے تھے۔

ضلع غازی پور کے سٹی کوتوالی تھانے کے تحت میرناپور مہاراج گنج کے قریب بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

اس حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *