
حیدرآباد:فوڈ اینڈ سیفٹی اور ٹاسک فورس ٹیم نے سکندرآباد کے انا نگر میں ایک دکان پر دھاوا کرتے ہوئے 600 کیلو انتہائی خراب (سڑا گلا) چکن کے گوشت کو ضبط کرلیا۔
نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے ایس ایس ایس چکن سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے مالک ایم بھاسکر اور رویندر کے علاوہ روی چکن شاپ کے مالک روی کو گرفتار کرلیا۔
جملہ 600 کیلو سڑا چکن (مرغی کا گوشت) ضبط کرلیا۔ یہ گوشت کئی ماہ کا باسی (سڑا) تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ گوشت فاسٹ فوڈ سنٹرس‘ وائن شاپس کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ گوشت کو اسٹور کرکے رکھا جاتا ہے۔
گرفتار شدگان کو بیگم پیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور ایک کیس ملزمین کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔