سوشل میڈیا سے عملی میدان تک، مہدوی پیغام پھیلانے میں پیش پیش ایک موکب کی داستان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید مہدی فاطمی کیا “یگانہ منجی میڈیا” موکب کے منتظمین میں سے ایک ہیں جو امام زمانہ (ع) کی ولادت کے ایام میں نوجوانوں اور خاندانوں تک مہدوی پیغام پہنچا رہے ہیں۔

  انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے کام کا آغاز انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ڈیجیٹل مواد کی تیاری کے ساتھ کیا، ہمارا مواد پانچ زبانوں فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور انڈونیشی میں تیار کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ہم صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں ہیں بلکہ عملی میدان میں بھی لوگوں کو امام زمانہ کے ظہور اور منتظرین کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

مہدی فاطمی نے بتایا کہ نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا ہمارے مشن کا سب سے اہم حصہ ہے اور سوشل میڈیا  میں ہمارے تقریباً 80% مخاطبین کی عمر 15 سے 40 سال کے درمیان ہے۔ 

انہوں نے نیمہ شعبان کے دوران اپنے موکب کے ذریعے مہدوی پیغام کے پھیلاو کو ایک عملی جدوجہد قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *