مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دہشت گردی کا یہ واقعہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر ہرنائی میں کوئلے کی کان کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود متعدد مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔