عادل آباد کی دو ننھی روزہ دار

عادل آباد۔10/مارچ(اردو لیکس)عادل آباد کے محلہ شانتی نگر کے رہائشی و متحرک سیاسی قائد و وارڈ نمبر 35 کانگریس پارٹی انچارج جناب عتیق الرحمن کی دو لڑکیوں سائمہ صالح کلاس چہارم اور عفیفہ عتیق صالح کلاس سوم نے کم عمری میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھ کر سب کو حیران کن خوشی سے سرشار کردیا۔

 

معصوم بچیوں کی جانب سے دن بھر بغیر کچھ کھائے پیے کہ اللہ کو راضی رکھنے کی غرض سے روزہ رکھنے پر والدین اور رشتہ داروں نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے معصوم کلیوں کو مبارکباد دی اور شام کے وقت ہمت افزائی کے لیے پھولوں کا ہار پہنا کر روزہ افطار کرایا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے بچیوں کے بہتر مستقبل اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے خوب دعاؤں سے نوازا۔

 

یہ ایک خوبصورت مثال ہے کہ کس طرح کم عمر بچوں کے دل میں دین کی محبت اور اس کے اہمیت کا شعور اجاگر ہو سکتا ہے یقینا ان بچیوں کے والدین مبارک بادی کے مستحق ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *