نئی ٹکنالوجی کے ساتھ نئے جرائم۔سائبر سیکوریٹی پر بچوں میں بیداری ضروری۔ آئی ٹی اکسپرٹ کا ڈان اسکول میں خطاب

حیدرآباد۔9مارچ (پریس نوٹ) نئی ٹکنالوجی کے ساتھ سماج میں نئے جرائم بھی سامنے آرہے ہیں ان میں سائبر جرائم سب سے اہم ہیں۔ سائبر جرائم کی روک تھام اور سائبر سیکوریٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بچوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ٹی اکسپرٹ اوشا سری نے ایک بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

یہ پروگرام ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں یووتھا سوسائٹی اور یونائیٹیڈ وے ممبئی کے تعاون سے ہوا۔ اس موقع پر طلبا اور طالبات سے اپنے علحدہ خطاب میں اوشا سری نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال کریں اور ذمہ دار ڈیجیٹل رویہ اپنائیں۔ انہوں نے سائبر خطرات سے محفوظ رہنے کے گر بتائے اور طلبا کو ضروری معلومات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا غیر مانوس لوگوں سے رابطہ نہ کریں۔ غیر متوقع اور غیر ضروری لنکس کو نہ کھولیں۔ کسی کے بھی پوچھنے پر او ٹی پی نمبرس نہ دیں۔ اسکرین ٹائم کم کریں۔

 

ویڈیو گیمس کھیلتے ہوئے محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کسی بھی سائبر دھوکہ دہی یا فراڈ کے شبہ میں ٹال فری نمبر 1930 یا 1098پر ڈائل کریں۔ اوشا سری نے کہا کہ انٹرنیٹ کا استعمال لازمی ہے لیکن اس کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔ ذرا سی لاپرواہی سے نہ صرف مالی بلکہ جذباتی ، نفسیاتی اور دوسرے نقصانات ہوسکتے ہیں۔ اوشا سری نے کہانی کے انداز میں سائبر خطرات اور آن لائن سیفٹی کے بارے میں بچوں کو معلومات دیں اور سائبر بلینگ ، فشنگ آن لائن اسکامس کے بارے میں بتایا اور اس بات کی تربیت دی کہ کیسے ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بنا جاسکتا ہے۔

 

اس موقع پر طلبا و طالبات نے مہمان مقررکو گلدستے پیش کئے۔ ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین فضل الرحمن خرم نے اوشا سری اور یوویتا سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سائبر سیفٹی اور ڈیجیٹل بیداری وقت کا اہم تقاضا ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *