آندھرا پردیش میں مرغیوں کی موت۔ تلنگانہ میں پڑوسی ریاست کی پولٹری گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی

آندھرا پردیش میں مرغیوں کی اچانک موت کے باعث تلنگانہ میں پولٹری گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا

حیدرآباد ۔ ریاست ندھرا پردیش میں مرغیوں کی اچانک موت کے واقعات کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے ریاستی سرحد پر تلاشی کی کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور آندھرا پردیش کی پولٹری گاڑیوں کو تلنگانہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ منگل کے روز تلنگانہ کے گدوال ضلع میں وٹرنری ڈپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیموں کو عالم پورٹول پلازہ پر تعینات کیا گیا تاکہ پولٹری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی رکھی جا سکے۔

 

یہ فیصلہ آندھرا پردیش کے کرنول ضلع اور دیگر علاقوں میں مرغیوں کی اچانک موت کے واقعات کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ان واقعات کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرغیوں کی موت کسی متعدی وائرس کی وجہ سے ہو رہی ہیں جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تلنگانہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ تلنگانہ کے حکام نے اس وائرس کے اثرات کو اپنے ریاست میں پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

 

عہدیداروں نے بتایا کہ آندھرا پردیش سے آنے والی تمام پولٹری گاڑیوں کو واپس بھیج دیا جا رہا ہے۔ تلنگانہ کے محکمہ افزائش مویشیاں اور پولیس کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آندھرا پردیش سے آنے والی کسی بھی پولٹری گاڑی کو تلنگانہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں تاکہ اس وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے اور تلنگانہ کی پولٹری صنعت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *