![آتشی نے لیفٹیننٹ گورنر کو استعفی سونپا](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/5-5.jpg)
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد وزیر اعلیٰ آتشی نے آج گورنر وی کے سکسینہ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا محترمہ آتشی نے آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ سونپا دہلی اسمبلی انتخابات میں ہفتہ کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی ہے
اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 22 سیٹیں ملی ہیں، جب کہ بی جے پی کو 48 سیٹیں ملی ہیں۔
اس دوران دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کر دیا ہے۔