![بجٹ میں اقلیتوں کے لیے ناانصافی پر اجلاس کا انعقاد، قائدین کی شرکت](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/0-5.jpg)
اج تنظیم آواز کی جانب سے مرکزی بجٹ کے خلاف ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سٹی سیکرٹری عبدالستار نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
عوامی تنظیموں نے 10 فروری بروز پیر اندرا پارک کے قریب ایک مہا دھرنے کا اعلان کیا ہے اور اس دھرنے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقلیتوں کے لیے پیش کردہ بجٹ سراسر ناانصافی ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اس ناکافی بجٹ میں ترمیم کی جائے اور مسلمانوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو آبادی کے تناسب سے مناسب بجٹ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر مسلمانوں کو پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے بجٹ کے حوالے سے باشعور کرنے کی اپیل کی گئی۔
اجلاس کی صدارت جناب محبوب علی نے کی، اور اس میں قائدین جناب محمد کلیم الدین، جناب حافظ افتخار الدین، جناب محمد اظہر علی، جناب علی حسین، جناب شکیل وسیع، جناب محمد امجد علی، جناب محمد انور خان، جناب محمد علی، جناب محمد کریم اور جناب سوامی نادھن سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔