سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر آتشی کا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اب اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عآپ کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ کیسی بے شرمی کا مظاہرہ ہے؟ پارٹی کو شکست ہو گئی، سب بڑے رہنما ہار گئے اور آتشی مارلینا ایسے جشن منا رہی ہیں؟َ؟”
واضح ہو کہ آتشی نے بی جے پی رہنما رمیش بدھوڑی کو 3500 سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔ حالانکہ وہ شروعاتی رجحانات میں بدھوڑی سے پیچھے چل رہی تھیں لیکن کئی مرحلے کی گنتی کے بعد وہ آگے نکل گئیں اور بڑی مشکل سے جیت حاصل کرلی۔