بی جے پی جھوٹی جیت کا جشن منا رہی ہے، یہ 'چار سو بیسی' اسمبلی انتخاب میں نہیں چلے گی: اکھلیش

ایودھیا کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی امیدوار چندر بھانو پاسوان نے یہاں 61710 ووٹ سے انتخاب میں جیت حاصل کی ہے۔ چندر بھانو نے جہاں کُل 146397 ووٹ حاصل کیے جو کہ 60.17 فیصد ہوتے ہیں وہیں دوسری طرف حریف سماج وادی پارٹی امیدوار کو 34 فیصد ووٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا اور اسے بڑے فرق سے شکست کا سامنا ہوا۔

اب اس شکست کے بعد بھی سماج وادی پارٹی 2027 کے لیے اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے خود اس کا اشارہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک پوسٹ لکھا۔ انہوں نے کہا، “پی ڈی اے کی بڑھتی طاقت کا مقابلہ بی جے پی ووٹ کی طاقت سے نہیں کر سکتی ہے اس لیے وہ انتخابی نظام کا غلط استعمال کرکے جیتنے کی کوشش کرتی ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *