دہلی این سی آر میں موسم پوری طرح بدل چکا ہے۔ یہاں صبح میں ہلکی دھوپ سے لوگوں کو کافی راحت محسوس ہو رہی ہے۔ دن کے وقت بھی تیز دھوپ نکلنے سے موسم میں کافی گرمی پیدا ہو رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش اور جموں کشمیر کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اتر پردیش کی بات کی جائے تو یہاں زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف رہنے کا اندازہ ہے۔ حالانکہ ریاست کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں کا اثر ہے۔ دن میں اچھی دھوپ نکل رہی ہے لیکن آگے کچھ دنوں میں کانپور، لکھنؤ، آگرہ، علی گڑھ، جونپور، وارانسی، پریاگ راج، بریلی، دیوریا اور جھانسی و میرٹھ اور سہارنپور میں ویسٹرن ڈسٹربینس کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
