خاتون کو ڈستے ہی سانپ مرگیا ۔آندھرا پردیش میں حیرت انگیر واقعہ

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں ایک حیرت انگیز اور عجیب واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس کوٹہ منڈل کے لنگم پیٹ گاؤں کی نندی پلی ستیہ وتی جمعہ کی رات اپنے گھر کے قریب جھاڑیوں میں ضرورت سے فارغ ہونے کے لیے گئی تھی کہ اچانک ایک سانپ نے اُسے ڈس لیا۔

 

خوف کے مارے ستیہ وتی نے بلند آواز میں چیخ ماری جس سے اس کے ارکان خاندان فوراً موقع پر پہنچ گئے اور ستیہ وتی کو فوری طور پر مقامی سرکاری ہاسپت لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا اور اس کی جان بچا لی۔اس کے شوہر سنیاسیا اور دیگر مقامی افراد موقع پر پہنچے تاکہ اس سانپ کو پکڑ سکیں، جس نے ستیہ وتی کو کاٹا تھا۔

 

جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ سانپ مردہ پڑا تھا۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹروں کو دی گئی جنہوں نے اس عجیب و غریب واقعہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسا کبھی نہیں سنا گیا کہ کوئی سانپ انسان کو کاٹنے کے بعد خود مر جائے۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ سانپ شاید پہلے سے ہی بیمار تھا یا

 

پھر ستیہ وتی کے خوف کے عالم میں پیروں سے روندنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہو گی۔ تاہم گاؤں کے لوگ اس واقعہ پر مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور یہ موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ سانپ، ستیہ وتی کو کاٹتے ہی مرگیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *