غزہ فلسطینیوں کا ہے، چینی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے، یہ سیاسی سودے بازی یا جنگل کا قانون مسلط کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ 

 چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید زور دیا گیا کہ بیجنگ غزہ کے باشندوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم منصوبے کے بعد کئی عرب اور مسلم ممالک حتیٰ کہ یورپی حکومتوں نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *