وزیر اعظم مودی کی ملاقات ڈونالڈ ٹرمپ سے 13 فروری کوہو سکتی ہے!

ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعدلوگوں کی نظریں ان کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات پر لگی ہوئی ہیں۔ یہ ملاقات کئی لحاظ سے اہم ہونے جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر بننے کے بعد ان کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی ملاقات پر بھی زور و شور سے بحث ہو رہی ہے۔ اس سب کے درمیان خبر ہے کہ دونوں بڑے رہنما 13 فروری 2025 کو مل سکتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اس ماہ امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس دوران ڈونالڈ ٹرمپ ان کے لئے عشائیہ کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پیش رفت سے واقف لوگوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم  مودی فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 12 فروری کی شام کو واشنگٹن پہنچیں گے اور وہ 14 فروری تک امریکہ میں قیام کریں گے۔ ان کی امریکی کارپوریٹ لیڈروں اور کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔واضح رہے  اس سے قبل ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی فروری میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم  مودی کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹرمپ  نے کہا تھا، “میں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ طویل بات چیت کی۔ امید ہے کہ وہ اگلے ماہ وائٹ ہاؤس آئیں گے۔ ہندوستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔‘‘ اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ہندوستان کے ساتھ امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنے اور اس مدت کے دوران ہندوستان میں امریکی تجارتی مفادات کے لیے زیادہ جارحانہ انداز میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ انہوں نے مودی کے ساتھ غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر بات چیت کی ہے ۔ ساتھ ہی ہندوستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ ان تمام ہندوستانیوں کو واپس لے گا جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ نئی امریکی انتظامیہ کے چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی کواڈ وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لے چکے ہیں اور ٹرمپ اور مودی کے درمیان بات چیت میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ امکان ہے کہ ٹرمپ اس سال کے آخر میں کواڈ لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *