بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے سالانہ تقریری مقابلہ میں اپنی جیت کا سلسلہ قائم رکھا 

ریاض ۔ کے این واصف

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب (BUTMC) ریاض کے اراکین نے ایک بار پھر اپنی شاندار تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل کے سالانہ ایریا 1 تقریری مقابلے میں شاندار کامیابی درج کروائی۔ انگریزی زبان میں منعقد ہونے والے اس پروقار تقریری مقابلوں میں ایریا 1، ڈویژن A، ڈسٹرکٹ 79 کے اندر مختلف ٹوسٹ ماسٹرز کلبس کے اراکین نے شرکت کی۔

 

 

ایریا ون کے ڈائریکٹر ٹی ایم محمد سیف الدین کی قیادت میں کلب کے اراکین ٹی ایم سعید محی الدین، ٹی ایم سید عتیق احمد اور ٹی ایم عبدالغفار نے بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی نمائندگی کی۔ ان کی اراکین کی دیانتدارانہ کوشش اور عمدہ مظاہرے نے انھین کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔ ان تینون حضرات نے تین کیٹیگریز میں میں حصہ لیا اور انعامات حاصل کئے۔ ایریا 1 سالانہ تقریری مقابلہ 2024-2025 کے فاتحین اس طرح رہے۔ بین الاقوامی تقریری مقابلہ مین محمد ابوبکر النور پہلا مقام،

داد سعید العمودی دوسرا مقام۔

مزاحیہ تقریری مقابلہ مین عاصم جمیل پہلا مقام

سعید محی الدین دوسرا اور راؤل رومانی کونڈور نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

تجزیہ نگاری تقریری مقابلہ مین حیا فہد الزید پہلا مقام، داد سعید المودی – دوسرا مقام

سعید محی الدین تیسرا مقام۔

برجستہ موضوعات تقریری مقابلہ مین داد سعید العمودی پہلا مقام، سعید محی الدین دوسرا اور سید عتیق احمد نے تیسرا مقام پایا۔

 

اس کامیابی پر کلب کے صدر ٹی ایم سید عتیق احمد، ایریا 1 کے ڈائریکٹر ٹی ایم محمد سیف الدین، اور کلب کے دیگر عہدیداران بشمول محمد مبین، کے این واصف، عبدالقادر میمن، محمد فاروق الدین، عبدالغفار کی جانب سے مبارکبادیں پیش کی گئیں۔ ان کی اجتماعی حمایت اور حوصلہ افزائی نے کلب کے اندر شاندار ثقافت کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ایریا ون ڈائرکٹر نے اپنے ایک علیحدہ بیان مین اس سالانہ مقابلہ میں شرکت کرنے والے دیگر کلبس کے اراکین و میزبان کلب کے ممبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام کی شرکت نے اس اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

 

ایونٹ چیئر، ڈی ٹی ایم محمد مبین کی انتھک کوششوں کو رول پلیئرز اور لاجسٹکس کا انتظام کرنے پر بے حد سراہا گیا۔ اس طرح وہ ایک بار پھر کلب کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے ہیں۔ چیف جج ٹی ایم عبدالشکور کی شاندار خدمات کو بھی سراہا گیا۔

 

معزز ٹوسٹ ماسٹرز ڈی ٹی ایم افضال، ٹی ایم عبدالشکور، ڈی ٹی ایم ناصر خورشید، ٹی ایم علی شعبان، ٹی ایم سیسل لانوس، ڈی ٹی ایم سمیر کمال اور ٹی ایم شوبیتا شیٹی نے بھی بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے ممبران کے حسن انتظام کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک انٹرنیشنل تنظیم ہے جو اپنے اراکین کو قیادت اور شخصیت سازی کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی شاخین دنیا کے بیشتر ممالک میں قائم ہیں۔ ان کلبس کی زیادہ تعداد انگریزی زبان میں اپنے اجلاس منعقد کرتے ہیں مگر چند ممالک میں مقامی زبانون مین بھی اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں۔ ہندوستانی بزم اردو ریاض کے صدر آرکیٹکٹ عبدالرحمان سیلم نے 13 سال قبل ریاض میں “بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب” کا قیام عمل کیا تھا جو اردو زبان مین اپنے اجلاس منعقد کرتاہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *