روس کی دلہن حیدرآباد کا دولہا

حیدرآباد۔ حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور روس کی لڑکی کو محبت ہوگئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ اویناش جو وگیان پوری کالونی نلہ کنٹہ ڈویژن میں رہتا ہے۔

 

اویناش کو محبت ایک روسی لڑکی یانا سے ہوگئی۔ ان دونوں کے درمیان ثقافتوں اور ممالک کا فرق محبت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکا بلکہ ان دونوں نے شادی کے لیے اپنے گھر والوں کو رضامند کرلیا۔

 

اویناش اور یانا نے اپنے خاندانوں کی رضامندی سے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔ یہ شادی حیدرآباد کے ایک فنکشن ہال میں ہوئی، جہاں دونوں کے خاندان کے تمام افراد کی موجودگی میں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

 

اس موقع پر حیدرآباد کے عنبر پیٹ کے ایم ایل اے کالیرو وینکٹیش نے اس جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *