صدر مرمو نے این ٹی آر کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کیا

[]

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے پیر کے روز افسانوی اداکار متحدہ ریاست آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر نندا موری تارک راما راؤ کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر راشٹراپتی بھون کے کلچر سنٹر دہلی میں ایک یاد گاری سکہ جاری کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہاکہ این ٹی آر نے تلگو فلموں کے ذریعہ ہندوستانی سینما اور تہذیب کو مالا مال کیا۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

صدر مومو نے مزید بتایا کہ این ٹی آر نے لا جواب اپنی اداکاری کے ذریعہ رامائن اور مہابھارت کے کرداروں میں جان ڈال دی تھی۔ لارڈ رام اور بھگوان کرشنا کے رول میں این ٹی آر نے اداکاری کی تھی اس لیے لوگ ان کی پوجا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ این ٹی آر نے اپنی فلموں کے ذریعہ عوام کے درد کو پیش کیا۔افسانوی فلمی اداکار این ٹی راما راؤ نے اپنی فلم”منیشو لنٹا اوکٹے“ کے ذریعہ سماجی انصاف اور مساوات کا پیام دیا۔

صدر نے کہاکہ آنجہانی این ٹی راماراؤ ایک قائد کے ساتھ ساتھ عوام کے خدمات گزار کے طور پر بھی مقبول تھے۔ سخت محنت اور اپنی منفرد شخصیت کے ذریعہ انہوں نے ہندوستانی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔

اپنے دور اقتدار میں این ٹی آر نے عوام کی بہبود کے لیے کئی پروگرام شروع کئے۔ اس لیے انہیں آج بھی یاد کیا جاتاہے۔

دروپدی مرمو نے مزید کہاکہ این ٹی آر کی منفرد شخصیت ہمیشہ عام لوگوں بالخصوص تلگو عوام کے دلوں میں منقش رہے گی۔ صدر نے این ٹی آر کی یاد میں سکہ جاری کرنے پر وزارت فینانس کی ستائش کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *