[]
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں زیادہ پسند ہیں یا بلاک بسٹر فلمیں۔جھانوی نے کہا کہ وہ بلاک بسٹر فلمیں کرنا پسند کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے کریئر میں اب تک کوئی ایسی فلم نہیں آئی جس نے باکس آفس پر نمبر بنائے ہوں۔ جانہوی کپور نے کہا کہ مجھے اداکاری کے لیے سراہا گیا ہے لیکن مجھے نمبر چاہیے۔
فلم دھڑک نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا لیکن میں اس سے لطف اندوز نہیں ہوسکی۔ بلاک بسٹر فلم مجھے جو پہنچ دے گی چھوٹے شہر کے شائقین کے درمیان وہ شاید تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں نہیں دیں گی۔