ہاوڑہ میں دو ٹرینوں کی ٹکر، تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ہاوڑہ میں سنتراگاچھی-شالیمار لائن پر دو ٹرینوں کی ٹکر سے تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام تحقیقات کر رہے ہیں اور لائن جلد بحال کرنے کی کوشش جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>
user

ہاوڑہ کے سنتراگاچھی اور شالیمار اسٹیشن کے درمیان ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جہاں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ سنتراگاچھی-تروپتی ایکسپریس، جو خالی تھی، سائیڈ لائن پر شالیمار کی طرف جا رہی تھی اور دوسری طرف ایک انجن دو بوگیوں کو کھینچ رہا تھا۔ دونوں ٹرینیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کے باعث سنتراگاچھی-شالیمار لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ ریلوے حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں اور پٹری سے اتری بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے دو ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تروپتی ایکسپریس کی دو بوگیاں اور دوسری ٹرین کی ایک بوگی متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے حکام حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد سے جلد لائن کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

اس حادثے سے قبل 22 جنوری 2025 کو مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں ایک اور ریلوے حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔ پشپک ایکسپریس کے بریک لگانے سے چنگاریاں نکلیں، جس سے مسافروں کو آگ لگنے کا خدشہ ہوا اور افراتفری مچ گئی۔ جان بچانے کے لیے کئی افراد ٹرین کی زنجیر کھینچ کر پٹریوں پر کود گئے۔ کچھ لوگ پل کی دیوار کے قریب کودے اور کچھ دوسری طرف۔

افسوسناک طور پر، کئی مسافر سامنے سے آنے والی تیز رفتار کرناٹک ایکسپریس کی زد میں آ گئے۔ ریلوے بورڈ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے پانچ سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *