آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار کی کینٹر سے شدید ٹکر، 2 بچوں سمیت 4 کی موت

فتح آباد علاقہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوئے سبھی مہلوکین پریاگ راج مہا کمبھ میلے سے اسنان کرکے لوٹ رہے تھے۔ مہلوکین دہلی کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ  / یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ  / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر تھانہ فتح آباد علاقے کے قریب پیر کی صبح شدید سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت ہوا جب بے قابو کار ایک کینٹر سے ٹکرا گئی۔ سبھی مہلوکین پریاگ راج مہاکمبھ میلے سے اسنان کرکے لوٹ رہے تھے۔ یہ سبھی دہلی کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق تھانہ فتح آباد علاقہ کے پاس آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر بے قابو کار اور کینٹر کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں کار پر سوار جوڑے اور اس کے دو بچوں کی موت ہو گئٰ۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے سبھی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور حادثہ کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک کنبہ دہلی سے مہاکمبھ میلے میں اسنان کرنے کے لیے پریاگ راج گیا تھا۔ اسنان کے بعد دہلی لوٹتے وقت کنبہ دردناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ مہلوکین کی شناخت اوم پرکاش (42)، ان کی اہلیہ پورنیما (34)، بیٹی اہانہ (12) اور بیٹے ونائک (4) کے طور پر ہوئی ہے۔

فتح آباد کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر (ایس پی) امر دیپ نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی لگنے کی وجہ سے کار بے قابو ہو گئی اور ڈیوائڈر کو توڑتے ہوئے دوسری طرف کھڑے ڈی سی ایم کینٹر سے ٹکرا گٰئی۔ فی الحال پولیس نے مہلوکین کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *