وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ یو سی سی سے سماج میں یکسانیت آئے گی اور سبھی شہریوں کے لیے یکساں حقوق و ذمہ داری یقینی ہوگی۔ انہوں نے آگے کہا “نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے ریاست کے لوگوں سے 2022 کے اسمبلی انتخابات سے قبل یو سی سی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت بننے کے بعد ہم نے اسے ترجیح دی۔ یو سی سی کا مسودہ تیار کیا گیا اور اس پر ایک قانون لایا گیا۔ اب ہم اس وعدے کو پوری طرح اور باضابطہ طور پر پورا کرنے جا رہے ہیں۔
اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد شادی کے رجسٹریشن سے لے کر طلاق تک سبھی دھرم اور مذہب کے لوگوں کے لیے قانون یکساں ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی اتراکھنڈ میں لیو-اِن-ریلیشن شپ میں رہنے والے جوڑے کو بھی رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ واضح ہو کہ ملک کی کئی سیاسی پارٹیوں، مذہبی تنظیموں اور مختلف اداروں نے اس قانون کی سخت مخالفت کی ہے اور اس کے نفاذ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔