عادل آباد،دفتر جمعیتہ علماء ہند پر جشن یوم جمہوریہ کا شاندار انعقاد

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)

جمعیۃ علماء ہند ارشد مدنی کی جانب سے عادل آباد میں 76 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب پرچم کشائی کے شاندار انعقاد کا اہتمام دفتر جمعیۃ علماء ہند، عادل آباد دارالعلوم محمدیہ کمپلیکس، بھکتا پور میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز حافظ فیروز خان محمدی نائب صدر عادل آباد کی قرأت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد محمد سفعان متعلم دارالعلوم محمدیہ نے قومی ترانہ پیش کیا اور محمد نعمان نے ترانہ کی پیشکش کی۔پرچم کشائی کا عمل حافظ محمد عامر خان پٹیل، محمدی ٹاؤن صدر جمعیۃ علماء ہند اور دیگر جمعیۃ کے ذمہ داران کے ہمراہ انجام پایا۔ اس موقع پر حافظ افروز خان مصباحی، جنرل سکریٹری ضلع عادل آباد اور مولانا و مفتی محمد مصطفےٰ مظاہری، امام و خطیب مسجد خضراء نے موجودہ حالات میں جمہوریت اور دستور کی حفاظت پر تفصیلی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت مولانا قمر احمد محمدی نے انجام دی۔اس موقع پر مولانا عبدالعظیم خازن جمعیۃ علماء اور ناظم مدرسہ سمیہ للبنات نے بھی شرکت کی۔ آخر میں حافظ محمد عامر خان پٹیل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔تقریب میں مفتی فیروز چاؤش حسامی، جنرل سکریٹری عادل آباد، مولانا شیخ وسیم، سکریٹری ضلع عادل آباد، حافظ شیخ ریاض الدین، مفتی شیخ سردار رحمانی قاسمی، حافظ سرتاج احمد اشاعتی، صدر دارالعلوم محمدیہ محمد سیٹھ، معتمد دارالعلوم محمدیہ محمد شاہد احمد توکل، صدر مدرس دارالعلوم محمدیہ شیخ احمد رمضانی، نائب معتمد دارالعلوم محمدیہ مسعود خان پٹیل، حافظ عبدالاحد، مولانا عبدالقادر جیلانی صاحب، مولانا اسلام الدین، مولانا اکبر، حافظ ساحر، مولانا فاروق، حافظ فیروز، حافظ ریاض، حافظ انس، ایڈوکیٹ رحیم، ایڈوکیٹ سمیر اللہ خان، سدی اظہر، واجد خان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔یہ تقریب عادل آباد میں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمہوریت اور دستور کی اہمیت کے حوالے سے ایک کامیاب اور یادگار محفل تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *