حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر کا امکان ہے۔
اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ ریاست میں اگلے پانچ دن کے دوران اس طرح کی صورتحال رہے گی۔
آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرومیں اقل ترین درجہ حرارت 11.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔