بالود: چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں کل دیر رات ایک جوڑا سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا۔
اس حادثہ میں بیوی کی موت ہو گئی۔ شوہر اور تین سالہ معصوم بیٹی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے یہ واقعہ تھانہ ڈونڈی کے گاؤں گھوٹھیا میں پیش آیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈونڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ معلومات کے مطابق شوہر، بیوی اور بیٹی ایک کار میں لاٹابوڈ سے گھوٹھیا آ رہے تھے۔
اس دوران کار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی اور پھر درخت سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں بیوی کی موت ہو گئی۔
جبکہ تین سالہ معصوم بچی اور اس کا باپ شدید زخمی ہیں۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد معصوم بچی کو راج نندگاؤں میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔