حیدرآباد: یوم جمہوریہ کی تقاریب تلنگانہ بھر میں بڑے پیمانہ پر منائی گئیں۔ وزراء، عوامی نمائندوں وضلع کلکٹروں نے ترنگا لہرایا اور مقامی تقاریب میں حصہ لیا۔
اسکولوں اور تعلیمی اداروں نے ثقافتی پروگرام منعقد کیے، جب کہ سیاسی جماعتوں نے اپنے دفاتر میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کیں۔قبل ازیں وزیراعلی ریونت ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔
اسپیکر جی پرساد نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب کی صدارت کی، جب کہ چیرمین جی سکندر ریڈی نے قانون ساز کونسل میں تقریب کی صدارت کی۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے سکریٹریٹ میں قومی پرچم لہرایا۔