ریاض میں یوم جمہوریہ ہند سرد موسم کے چلتے گرم جوشی و جوش و خوش کے ساتھ منایا گیا

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض میں 76 واں یوم جمہوری ہند روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جبکہ ریاض شہر میں اتوار کی صبح موسم کافی سرد تھا۔ مگر ہندوستانی مرد و خواتین کی یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے تئیں پوری گرم جوشی میں نظر آئی۔ سورج ابھی ابر کی چادر سے باہر نہیں آیا تھا مگر ہندوستانی باشندے صبح 7 بجے ایمبیسی پہنچنے لگے۔

 

سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے قومی ترنگا لہرا کر یوم جمہوریہ تقاریب کا افتتاح کیا۔ قومی ترانے کر بعد سفیر ہند نے ایمبیسی احاطہ مین نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے ناظم دینیش سیتھیا فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند نے رسمی خیرمقدمی کلمات کے بعد سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو صدر جمہوریہ ہند کا پیام پڑھ کر سنانے اسٹیج پر مدعو کیا۔ سفیر ہند نے صدر جمہوریہ کے پیام کے کچھ حصہ انگریزی اور کچھ ہندی میں پیش کئے۔

 

 

حاضرین کو اپنی جانب سے مخاطب کرتے ہوئے ان کے الصبح اتنی بڑی تعداد میں تقریب میں حاضر ہونے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انڈین ایمبیسی کو یہاں برسرے کار ہندوستانیوں اور خصوصاُ سماجی جہد کاروں اور سماجی تنظیموں سے بھرپور تعاون حاصل ہے۔ ان کے تعاون اور خدمات کو ایمبیسی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
آخر میں انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض اور دیگر طالبات نے

 

رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا۔ نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج، دیگر سفارت کار ، ایمبیسی اسٹاف اور ہندوستانی مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *