تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں 7افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی مامنورہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری میں لے جانے والے ٹرین کی پٹریاں لاری کے بازو سے گزرنے والے دو آٹوز پر گر پڑے۔
جس کے نتیجہ میں دو آٹوز میں سوار 7 افراد ہلاک اور دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لوہے کی پٹریوں سے بھری لاری میں سے پٹریاں آٹوز پر گر پڑی ۔یہ حادثہ اتنا شدیدتھا کہ چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
باقی تین ہاسپٹل میں فوت ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔