مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدراباد میں ڈی جی پی آفس کے سامنے دھرنا

حیدرآباد کے لکڑی کا پل میں واقع ڈی جی پی آفس کے سامنے بی آر ایس وی سے وابستہ کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے بَنڈی بھگیراٹھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جن پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

 

احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بَنڈی بھگیراٹھ کے خلاف درج مبینہ الزامات پر فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی نہیں کی جا رہی، جس پر وہ شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے ڈی جی پی آفس کے باہر دھرنا دیتے ہوئے حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

 

اسی دوران ایک اور احتجاجی واقعہ میں خواتین کی بڑی تعداد نے پَیٹ بشیرا آباد پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کر لیا اور وہاں بھی سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے اور اس معاملے میں فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

 

پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی پولیس تعینات کر دی ہے جبکہ دونوں مقامات پر کشیدگی کے باعث حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *