مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کئی تنصیبات اور فوجی اجتماعوں کو خودکش ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے اجتماع کو قصبہ شلومی میں ہیلی کاپٹروں کے لینڈنگ مقام پر خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
تنظیم کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک اور اجتماع کو بھی جل العلام کے علاقے میں خودکش ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان کے علاقے البیاضہ میں اسرائیلی فوج کی ایک مواصلاتی گاڑی کو دو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی لبنان کے علاقے طیرحرفا میں اسرائیلی فوج کے سازوسامان کے اجتماع پر بھی خودکش ڈرون حملہ کیا گیا۔
حزب اللہ نے کہا کہ جنوبی لبنان کے علاقے شمع میں بھی اسرائیلی فوج کی تنصیبات کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
