مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے دفاعی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائل کا تجربہ کیا ہے نے دشمن کے فرضی اہداف کو کامیابی سے تباہ کردیا۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حامل میزائل کا تجربہ ایران کے جنوبی صوبوں بوشہر اور خوزستان کی سمندری حدود میں ہونے والی فوجی مشق “اقتدار پیغمبر اعظم 19” کے آخری دن کیا گیا۔
مشق کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید محاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسری نے اس موقع پر کہا کہ بحریہ کے نظام اور سازوسامان کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ نے مختلف قسم کے بیلسٹک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جن میں ایک حملہ آور میزائل بھی شامل تھا جو اسٹرٹیجک جنگی جہاز شہید سلیمانی سے فائر کیا گیا۔
ایڈمرل تنگسری نے مزید کہا کہ ایران کے شمالی اور مرکزی حصوں میں واقع خلیج فارس کے پانیوں میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں کی گئیں۔ ان کا مقصد بحریہ کی جنگی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا تھا تاکہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا ایک اور مقصد ہمسایہ ممالک کو امن اور دوستی کا پیغام پہنچانا تھا۔