
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بعض حکومتوں، خصوصا بحرین کو امریکی قرارداد کی حمایت پر خبردار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ بحرین جیسے چھوٹے ملک سمیت ان حکومتوں کو خبردار کرتے ہیں جو امریکی قرارداد کی حمایت کر رہی ہیں کہ اس اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
ابراہیم عزیزی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اپنے لیے آبنائے ہرمز کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند نہ کریں۔
