کرشنا مادگا کو پدما شری ایوارڈ ملنے پر سید جعفر حسین کی مبارکباد

مندا کرشنا مادگا کو پدما شری ایوارڈ ملنے پر سید جعفر حسین کی مبارکباد۔

حیدرآباد۔26/جنوری(سفیرنیوز/صدائے حسینی) ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی جناب سید جعفر حسین نے گورنر کی جانب سے ایٹ ہوم راج بھون میں معروف سماجی کارکن اور مدگا طبقے کے علمبردار جناب مندا کرشنا مادگا کو پدما شری ایوارڈ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ سید جعفر حسین نے کہا کہ “جناب مندا کرشنا مادگا نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مدگا طبقے کے حقوق کے لیے وقف کیا اور ان کی جدوجہد کے نتیجے میں ان کو ایس سی (شیڈیولڈ کاسٹ) میں خصوصی طور پر علیحدہ ریزرویشن کا حق حاصل ہوا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “مندا کرشنا مادگا کی محنت اور لگن کی بدولت نہ صرف مدگا طبقے کے افراد کو اپنے حقوق کا ادراک ہوا بلکہ معاشرتی انصاف کی جانب ایک بڑی پیشرفت ہوئی ان کی یہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مندا کرشنا مادگا کا یہ ایوارڈ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو ان کی سماجی خدمات اور پسماندہ طبقات کے لیے کی جانے والی انتھک جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *