کتاب تحفہ میں دینے پرچیف منسٹر اے پی کا بل گیٹس سے اظہار تشکر

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے اظہار تشکر کیا کیونکہ بل گیٹس نے اپنی آنے والی کتاب جس کا موضوع ”Source code“ ہے، مجھے تحفہ میں دی ہے۔

چیف منسٹر نے حالیہ دنوں سوئزر لینڈ کے شہر ڈاوس میں ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران بل گیٹس سے ملاقات کی۔ نائیڈو نے کہا کہ وہ اپنے عزیز دوست بل گیٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اپنی آنے والی کتاب سورس کوڈ مجھے تحفہ میں دی ہے۔

بل گیٹس نے اپنے ناقابل یقین سفر کی یادوں، تجربات اور نصیحتوں کو کتاب کی شکل دی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

نائیڈو نے کہا کہ یہ کتاب، بصیرت افروز ہوگی اور مطالعہ کی تحریک پیدا کرے گی۔ اس کتاب میں بل گیٹس کے ابتدائی سال، کالج چھوڑنے کا فیصلہ اور ٹکنالوجیکل ہیوی ویٹ مائیکرو سافٹ پانے تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نائیڈو نے بل گیٹس سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *