ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور ہائی ٹیک پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء کی حوصلہ افزآئی کیلئے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد (پریس ریلیز): ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور ہائی ٹیک پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کی طرف سے دسویں جماعت کے طلباء کی رہنمائی کے لئے اردو مسکن خلوت میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔ دسویں جماعت کے بعدتعلیمی رہنمائی کے موضوع کے تحت اس سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ دو سیشن پر مشتمل ایک روزہ اس سیمینار میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی ہے ۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے تیارکردہ کوئسچن بینک ۔ ایل ایم آر(لاسٹ منٹ ریویژن) کا اجراء عمل میں لایا گیا اور اس کی کاپیاں طلباء و طالبات میں مفت تقسیم کی گئیں۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے کوئسچن بینک کی تیاری پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اِس کوئسچن بینک کو تیار کرنے میں ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔

 

مینجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے شرکاء سیمینار اور طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئسچن بینک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کوئسچن بینک کی تیاری میں اہم سوالات و جوابات کو اکٹھا کرنے کی ہرممکنہ کوشش کی گئی ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹرجناب انور احمد نے مزید کہاکہ دسو یں جماعت کے طلباء اس کوئسچن بینک کی مدد سے کم وقت میں بہتر تیاری کرسکتے ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد غوث الدین نے سیمینار میں مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی ۔ ڈاکٹرمحمد غوث الدین نے اپنے خطاب کے دوران ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے تعلیمی سفر اور نیشنل لیول کے مسابقی امتحانات میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ایم ایس کے طلباء کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سال کے دوران ایم ایس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے 173 طلباء نے ائی ائی ٹیز اوراین ائی ٹیز میں داخلہ حاصل کیا ۔

 

اسی طرح 144 طلباء نے چارٹرڈاکاؤنٹنٹ بننےکے لئے سی اے کورس میں داخلہ حاصل کیا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر غوث الدین نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی منفرد تعلیمی سرگرمیوں اور خوبیوں کا ذکر کیا ۔سیمینار کو فیڈریشن کے مختلف ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔ فیڈریشن کے چیرمین جناب محمد علی رفعت نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ سیمینار میں ہائی ٹیک پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کے ذمہ داران میں جناب سید احمد، جناب میراں محی الدین ، جناب سید تقی الدین ،جناب آنند کمار،جناب ظفراللہ فہیم ، جناب خلیل الرحمٰن ، جناب خواجہ معین الدین ، جناب سید مبشر،جناب شمس ، شری مہیش ،جناب سرینواس ریڈی ،جناب احمد علی جاوید اور جناب محمد مصباح کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔

 

فیڈریشن کے ایکزیکٹیوممبر بدر بن عبداللہ کے کلمات تشکر کے ساتھ سیمینار کا اختتام عمل میں آیا ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *